Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

لاہور ، 10 سے 13 سال کے تین کم عمر موٹر سائیکل چورگرفتار ،موٹر سائیکلز برآمد

لاہور پولیس نے تین کم عمر موٹر سائیکل چوروں کے گروہ کو دھرلیا۔ کمسن چوروں سے تین موٹر سائیکلز بھی برآمد کی گئی ہیں۔تینوں کم عمر موٹر سائیکل چوروں کو جوہر ٹاؤن پولیس نے حراست میں لیا۔ گرفتار کیے جانے والے نو عمر ملزمان میں 10 سالہ عظمت، 9 سالہ زوہیب اور 13 سالہ مغیث شامل ہیں۔

جوہر ٹاؤن پولیس نے متعدد وارداتوں کے بعد تفتیشی مراحل کے دوران سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے اِن موٹر سائیکل چوروں کا سراغ لگایا۔پولیس نے تینوں نو عمر چوروں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا ہے۔

فلور ملز کی ہڑتال، بحران کا خدشہ، تندور مالکان کاتندور بند کرنے کا عندیہ

یہ بھی پڑھیں