اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عطا تارڑ کی گفتگو عدالتی فیصلے کے نتیجے میں شرمندگی مٹانے کی کوشش ہے، گھبرائی ہوئی حکومت اپنی دھمکیوں سے عوام کو ڈرانا چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت کے پابندی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں بلکہ 24 کروڑ عوام کا مسکن اور آئینی ریاست ہے، خواہش کو قانون بنا کر ملک کو تباہی میں دھکیلنے والوں کا ہر میدان میں مقابلہ کریں گے۔ پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جمہور کی آواز، مملکت کی وحدت، یجہتی اور ترقی کی ضامن ہوتی ہیں۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا کہ آرٹیکل 6 کے حقیقی حقدار قوم کی نگاہوں کے سامنے ہیں ان کا فیصلہ بھی عوام کریں گے، ملکی مفاد تاریخی گناہ دہرانے میں نہیں بلکہ سنجیدگی، اصلاح و فکر و عمل میں پوشیدہ ہے۔
مزیدپڑھیں :ایئرلائن کی خاتون ملازم نے پولیس افسر کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو دیکھیں




