Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ،کیا مہنگا ہوا اور کیا سستا ؟ دیکھیں مکمل رپورٹ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 76 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 24 اعشاریہ 36 فیصد ہوگئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء ضروریہ مہنگی اور 5 کے نرخ کم ہوئے۔

اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو 38 روپے 29 پیسے مہنگی ہو کر فی کلو قیمت 373.25 روپے سے بڑھ 412 روپے تک پہنچ گئی۔

خشک دودھ 390 گرام کا بیگ 44 روپے 89 پیسے ، پیٹرول فی لیٹر 10 روپے، انڈے فی درجن 6 روپے 78 پیسے اور لہسن فی کلو 10 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا۔دالیں،تازہ دودھ، چینی،چاول اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے 29 پیسے اور کیلے 3 روپے 62 پیسے سستے ہوئے۔پیاز،دال مسور اور ایل پی جی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق بریڈ،کوکنگ آئل، چائے کی پتی سیگریٹ سمیت 17 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

اگر عوام کھڑے ہو ں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی،مفتی محمد تقی عثمانی

یہ بھی پڑھیں