Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

جماعت اسلامی کی کارکنوں کوڈی چوک پہنچنے کی ہدایت، اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مہنگائی اور بڑھتے بجلی بلوں کے خلاف جماعت اسلامی آج ڈی چوک میں دھرنا دے گی ۔جماعت اسلامی قیادت کی کارکنان کو شام پانچ بجے ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت ، راستے بند ہونے، انٹرنیٹ بندش سے نمٹنے کیلئے بھی ہدایات جاری ، کارکنان کو راستوں کی بندش اور رکاوٹوں کی صورت میں متبادل راستوں سے اسلام آباد پہنچے کی ہدایت ۔

اگر اسلام آباد جانیوالے راستے بند ہوں تو واپسی کے بجائےشہروں کے مرکزی چوک میں دھرنا دے دیا جائے، قیادت کی ہدایت ، انٹر نیٹ بندش کی صورت میں منصورہ مرکز لینڈ لائن نمبر سے ہدایات لی جائیں، کارکنوں کو پیغام ، کارکنوں کو اپنے ساتھ پانی کی بوتل، چادر، کپڑے، تکیہ، چھتری و دیگر ضروری سامان ساتھ لانے کی ہدایت کردی،

دوسری جانب انتظامیہ نے جماعت اسلامی دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد اور پنجاب میں دفعہ 144 نافذکردی، اہم شاہراہوں پر کنٹینر لگادیے گئے، اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے آج بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جس میں شرکت کے لیے لوگوں کو بڑی تعداد اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

اسلام آباد کی اہم شاہراہوں سرینا چوک، شاہراہ دستور اور فیض آباد پر کنٹینر لگا کر سڑک بند کردی گئی ہے۔ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوسوں پر بھی پابندی ہے۔دوسری طرف پنجاب میں بھی آج سے 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موجودہ حالات میں سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
پاکستان میں رہنے کی خواہشمند، ہمشیرہ اوروالدہ پاکستان کی محبت میں گرفتار ہوچکی ہیں، برطانوی ہائی کمشنر

یہ بھی پڑھیں