Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج سے قبل چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ،اب تک کتنے کارکنان زیر حراست ؟ جانیں

لاہور : پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج سے قبل چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے 20 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےملک گیراحتجاج سے پہلے پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے پنجاب بھرمیں چھاپےاور گرفتاریاں جاری ہیں۔راولپنڈی میں سابق وزیر قانون راجہ بشارت،راجہ ناصر،راجہ راشد حفیظ، راجہ ماجد حسین دھنیال،اورشہریار ریاض کی گرفتاری کے لیےبھی چھاپےمارے گئے۔

رات بھر چھاپوں کے دوران پولیس نے بیس سے زائد پی ٹی ائی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔جہلم میں بھی متعدد پی ٹی آئی کارکنان گرفتارکرلئے گئے جبکہ خان پورمیں کریک ڈاؤن کےدوران دس سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتارکرلئے گئے۔پولیس نے کریم پارک میں صدر پی ٹی آئی لاہور کے ڈیرے پر بھی چھاپہ مارا، چوہدری اصغرگجر نے بتایا کہ پولیس نے بغیر وارنٹ میرےڈیرے کی تلاشی لی اور جاتے ہوئے ڈیرے کو باہر سے تالا لگا گئی، پولیس نےبغیر کسی وجہ اور قانونی جواز کے ڈیرے کو تالا لگا دیا ہے۔پولیس کے مطابق ضلع میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہے،کارکنوں کو نقصان امن کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

کراچی:دوگروپوں میں تصادم، اکبر بگٹی کے پوتے سمیت 5افراد قتل

یہ بھی پڑھیں