انتباہ:
06اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد،قلات، خضدار،لسبیلہ ، آواران، کیچ، پنجگور جیکب آباد ، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو ، مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور میں طغیانی کا خطرہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان،کراچی ، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بد ین، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپوراورخیرپور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
موسم کی صورتحال
سندھ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، جنوبی/بالائی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔جبکہ شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ ،با لائی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
بلوچستان
خضدار، لسبیلہ،آواران ، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، مستونگ، سبی، لورالائی ، نصیر آباد، جھل مگسی ،جعفرآباد،ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، قلات، تربت اور پنجگورمیں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران ژوب، قلات، خضدار، لسبیلہ،آواران ، پنجگور، بارکھان ، جھل مگسی اورسبی میں موسلادھاربارش کی بھی توقع۔
پنجاب
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، ساہیوال، چنیوٹ، بہاولپور، بہاولنگر،خانپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران مری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ،لاہوراورحافظ آبادمیں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
سندھ
سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد ، شکارپور، خیر پور، کشمور، قمبرشہداد کوٹ ، دادو، گھوٹکی ،شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، جامشورو، کراچی اورحیدرآباد میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران سکھر، شکار، پور، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبرشہداد کوٹ اور جامشورو میں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
خیبر پختونخواہ
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان اوربنوں میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، دیر، سوات، صوابی، نوشہرہ، مردان،پشاور اورباجوڑ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
کشمیر
کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔


