Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج07 اگست بروزبدھ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

بالائی /وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور مشرقی/جنوب مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران شمال /شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور مشرقی/جنوب مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں وقفےوقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

بلوچستان

خضدار، لسبیلہ،آواران، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورا لائی، بولان،نصیر آباد،جعفر آباد،ڈیرہ بگٹی،قلات اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

پنجاب

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور،ساہیوال، خوشاب، فیصل آباد ، سر گو دھا اور نورپورتھل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران مری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال ،لاہوراورحافظ آبادمیں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا۔تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخواہ

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ،مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرم، اورکزئی اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، دیر، سوات، مالاکنڈ، صوابی، نوشہرہ، مردان،پشاور اورباجوڑ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

یہ بھی پڑھیں