Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج13 اگست بروزمنگل پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات میں شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ، زیریں سندھ، جنوبی /شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہارمیں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہے گا۔ تاہم رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم ژوب، موسیٰ خیل ، بارکھان، خضدار اور گر دو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم شام/رات کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا۔جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان۔تاہم خیر پور، کشمور،جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادومیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،بالاکوٹ،بونیر، مردان، مالاکنڈ،مہمند، کرم، خیبر اور باجوڑ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کشمیر

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں