Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

آزادی کے 77 سال مکمل، ملک بھر میں78واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

پاکستان کا 77 ویں جشن آزادی آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ شہریوں نے اپنے گلی محلوں کو سبز ہلالی پرچم سے سجایا ہوا ہے، سرکاری دفاتر پر رنگ برنگی لائٹس اور سبز ہلالی پرچم لگائے گئے ہیں۔مختلف شہروں میں چوک اور چوراہوں کو سبز ہلالی پرچم سے سجایا گیا ہے،وطن عزیز کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کی جانب سے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کیا گیا، پاک سرزمین اور مادروطن کے شہدا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں بھی گزشتہ روز جشن آزادی منایا گیا جہاں پیرس اولمپکس 2024 کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی ایف نائن پارک پہنچے۔ کراچی میں پورٹ گرینڈ اور گورنر ہاؤس میں آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد پہنچی۔علاوہ ازیں پاکستان کے 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ آج بھی ملک بھر میں جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

لاہور کے مینار پاکستان گریٹر اقبال پارک میں بھی جشن آزادی پر محفل موسیقی کا پروگرام رکھا گیا۔گورنر ہاؤس سندھ میں ’’فرد نہیں قوم ہیں ہم‘‘ کے عنوان سے تقریب رکھی گئی جبکہ گورنر ہاؤس کو رنگ برنگی لائٹوں اور پرچموں سے سجا دیاگیا، گورنر ہاؤس میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، جشن آزادی کی خوشی میں گورنر ہاؤس میں ایک ہزار پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

کراچی میں یو اے ای قونصلیٹ میں بھی جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، مختلف شخصیات کو اعلیٰ کارکردگی کے ایوارڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے، تقریب میں آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔پشاور میں گورنر ہاؤس میں آزادی نائٹ میوزک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی جبکہ گورنر ہاؤس میں 12 بجے آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جشن آزادی کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شہر میں فٹ بال گراؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آتش بازی کی گئی۔

وفاقی وزیر کا جشن آزادی کی خوشی میں مفت پیٹرول دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں