انتباہ
14(رات) اور15 اگست کے دوران : طوفانی بارشوں کے باعث نوشہرہ، صوابی، مردان،چارسدہ، پشاور، بونیر، سیدو شریف، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، بالاکوٹ، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، مری، گلیات اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔
شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ ، مردان، چارسدہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
موسم کی صورتحال
جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی/مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ تاہم شام/رات میں کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ،شمالی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ (شام/رات ) میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات میں بارکھان، کوہلو، لورالائی، ژوب، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گر دو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
پنجاب
سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ،شیخوپورہ، لاہور، ننکانہ صاحب، قصور، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تاہم شام/رات کے دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال،تلہ گنگ، جہلم، میانوالی ، خوشاب اور سرگودھامیں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب جبکہ مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم سانگھڑ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، عمر کوٹ ،تھر پارکر، مٹھی اورمیرپور خاص میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اوربدین میں بھی ہلکی بارش /بوندا باندی کی توقع۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام/رات میں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور،کرک،کوہاٹ، مالاکنڈ اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔
کشمیر
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔


