انتباہ:
15سے 17 اگست کے دوران : طوفانی بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،چترال،گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، قلات، خضدار، بارکھان ،لسبیلہ،سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد، ژوب،بولان اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
موسم کی صورتحال
کشمیر، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔تاہم شام/رات میں شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان اور بالائی/جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم بارکھان، کوہلو، لورالائی، ژوب، خضدار،آواران، لسبیلہ اور گر دو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
پنجاب
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال،تلہ گنگ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ،میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد،جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، اوکاڑہ ،لاہور،ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب، نور پور تھل، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ،بہاولنگر،بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ اورسانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اوربدین میں بھی ہلکی بارش /بوندا باندی کی توقع۔
خیبر پختونخواہ
دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور،کرک،کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، وزیرستان،کرم، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔
کشمیر
کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔


