Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

دس ہزار سے زائد موٹرسائیکل اورآج5 ہزار سے زائد رکشوں میں مفت پیٹرول کی تقسیم ،شرط کیا ؟ دیکھیں

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے انوکھے انداز سے جشن آزادی منائی 10 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کو 5-5 لیٹر مفت پیٹرول تقسیم کردیا جبکہ 5 ہزار سے زائد رکشوں میں بھی 5-5 لیٹر پیٹرول مفت تقسیم کیا جائے گا۔چنیوٹ سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ نے اعلان کیا تھا کہ یوم آزادی کے دن جو بھی ان کے ڈیرے پر موٹرسائیکل پر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے آئے گا اسے مفت 5 لیٹر پیٹرول دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کی جانب سے یوم آزادی کے دن صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک 10 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کو مفت 5-5 لیٹر پیٹرول دیا گیا اور 15 اگست کو 5 ہزار سے زائد رکشوں کو یہی سہولت مفت دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کا جو بھی بچہ میرٹ پر کسی کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ لیتا ہے اس کے تمام اخراجات خود اُٹھانے کو تیار ہوں اسی طرح شادی کے موقع پر ہماری طرف سے ہر بچی کو تحفہ بھی دیا جائے گا۔قیصراحمد شیخ کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے اس موقع پر عوام کو خوشخبری سناتا ہوں کہ نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جا رہی ہے بلکہ 200 یونٹس تک مفت بجلی بھی دی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کیجانب سے15 سے 17 اگست کیلئےانتباہ جاری ، آج پاکستان بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟ جانیں

یہ بھی پڑھیں