راولپنڈی:سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمداکرم کاجیل میں نیٹ ورک پکڑاگیا،ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم،سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفرسے تفتیش جاری ہے۔،ذرائع کے مطابق معطل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سےحاصل معلومات پرمزید6 ملازمین محمد اکرم کے2 اردلی،3وارڈر اور ہیڈ وارڈرسے پوچھ گچھ کی جائے گی۔3یورپی ممالک کے نمبرزپربنائے گئےواٹس ایپ کیلئےاستعمال موبائل کےشواہدبھی مل گئے،محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کے لیے پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے۔
اس حوالے سے معروف صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے لیے جیل میں سہولتکاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا۔عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کے الزام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔سکیورٹی اداروں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا جیل میں مکمل نیٹ ورک پکڑ لیا۔
انہوں نے ا ٔپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کی گئی ہے۔دیگر 2 افسران میں اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر شامل ہیں۔دونوں افسران سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کے قریب رہائش پذیر تھے۔اڈیالہ جیل سے ہٹائے گئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سے حاصل معلومات کی بنیاد پر مزید 6 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔تمام ملازمین محمد اکرم کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں۔عمران خان کو جیل میں موبائل فون کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔3 یورپی ممالک کے نمبرز پر بنائے گئے واٹس ایپ کے لیے استعمال ہونے والے موبائل فون کے شواہد بھی مل چکے ہیں۔
ان کے ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل سے ہٹائے گئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری اور ایک سابق صوبائی وزیر پنجاب کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔محمد اکرم پر عمران خان کے لیے پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 15 سال سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل تعینات رہے۔عمران خان کو خلاف ضابطہ فراہم سہولیات، پیغام رسانی کے معاملات پر جیل انتظامیہ کی میٹنگ آج ہونے کا امکان ہے۔
اھم خبر !!! ‼️
عمران خان کے لیے جیل میں سہولتکاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا ،ذرائع
عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کے الزام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،ذرائع
سکیورٹی اداروں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا جیل میں مکمل نیٹ…
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) August 15, 2024
ایک اور صحافی حسن ایوب نے بھی اس معاملے پر مزید انکشافات کرتے ہوئےایکس پر پوسٹ میں کہا کہ صرف سابق ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم گرفتار نہیں ہوئے بلکہ انکے ساتھ محکمے کے تین مزید لوگ گرفتار ہوئے ہیں ۔ یہ سب لوگ بشری بی بی کو پیغامات پہنچاتے تھے اور اسی وجہ سے جب بھی مقدمات کی سماعت ہوتی تھی تو بشری بی بی اور عمران خان مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ گھنٹوں سرگوشیاں کرتے رہتے رہے ہیں ۔ کیونکہ بشری بی بی پر زیادہ چیک نہیں تھے اسی وجہ سے بشری بی بی کے زریعے کی پیغام رسانی ہوتی رہی ہے اور یہی وجہ تھی کہ بشری بی بی اڈیالہ سے جیل منتقل بھی ہوئی ہیں۔
صرف سابق ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم گرفتار نہیں ہوئے بلکہ انکے ساتھ محکمے کے تین مزید لوگ گرفتار ہوئے ہیں ۔۔ یہ سب لوگ بشری بی بی کو پیغامات پہنچاتے تھے اور اسی وجہ سے جب بھی مقدمات کی سماعت ہوتی تھی تو بشری بی بی اور عمران خان مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ گھنٹوں سرگوشیاں…
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) August 14, 2024
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی بھی سکیورٹی سخت، ملاقاتیں بھی محدود



