اسلام آباد(نیوزڈیسک )سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ممکنہ گرفتاری ،سابق آرمی چیف کی سخت نگرانی کی جارہی ہے ، ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ر فیض حمید کی پاک فوج کے تحویل میں لینے کے بعد کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز ہوچکا
دوسری جانب سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی جوکہ عسکری شخصیات کی محفوظ اور سخت سکیورٹی والے علاقے میں رہائش پذیر ہیں ان کی نقل وحرکت محدود اور ملاقاتوں پر سخت نگرانی کا گمان ہوتا ہے ۔جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ملک میں ہونے کے باوجود طویل عرصے سے منظرعام پر نہیں آئے اور نہ ہی کوئی مصروفیات سامنے آئی۔
یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں جنرل قمرجاوید باجوہ نے شرکت تھی جس کے بعد منظرعام سے روپوش رہے ، اپنے ہم خیال اور قابل اعتماد مخصوص ٹی وی اینکرز اور صحافیوں کے سامنے متنازعہ امور کی تردیدیں اور وضاحتیں دیتے رہے
تاہم حال ہی میں ایک ٹی وی اینکر نے ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی لیکن سکیورٹی اہلکار وںنے مذکورہ اینکر کو رہائشگاہ جانے کی اجازت نہ دی، تاہم جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اینکر سے ملنے خود پہنچ گئے لیکن مختصر ملاقات ہوئی تاہم اینکر کو انٹرویو کرنے کی اجازت نہیں مل سکی اور وہ مختصر ملاقات کے بعد واپس لوٹ گئے
عمران خا ن کا جیل میں فون برآمد ، کیا ہوا ؟ تفصیلات جانیں



