Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

شدید بارشیں یا گرمی ؟آ ج16 اگست بروزجمعہ المبارک پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

انتباہ

آج رات سے 17 اگست کے دوران: طوفانی بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد، ژوب، بولان اور کشمیر کے مقامی / برساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

موسم کی صورتحال

کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

بلوچستان

ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، کوئٹہ، زیارت، شیرانی، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد، خضدار، لسبیلہ، قلات اور آواران میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

پنجاب

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، اوکاڑہ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب، نورپورتھل، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔

سندھ

سکھر، شکار پور، کشمور، خیر پور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ اورسانگھڑمیں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، وزیرستان، کرم، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی اضلاع میں موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

یہ بھی پڑھیں