راولپنڈی (نیوزڈیسک) اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں تقریب آج ہوگی۔قومی ہیرو ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کرینگے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے تقریب کے انعقاد کا مقصد قومی ہیرو کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا، ارشد ندیم کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں۔واضح رہے کہ جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔
’بل بل پاکستان‘ گانے والے یوٹیوبر بھی گرفتار،یوٹیوب سے گانا بھی ڈیلیٹ،دیکھیں تفصیل
