Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج19 اگست بروزپیرپاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

شمال مشرقی/مشرقی پنجاب، جنوبی/شمال مشرقی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار ،بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بلوچستان

خضدار، آواران، لسبیلہ ،پنجگور، کیچ،گوادر،قلات، ژوب، بارکھان، لورالائی، کوہلو، سبی، موسیٰ خیل، شیرانی اور زیارت میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔صوبہ کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلا ع میں موسم مرطوب رہے گا۔ تاہم سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، قصور،لاہور،فیصل آباد، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم ،تونسہ،بھکر، لیہ ، ڈیرہ غازی خان اورخوشاب میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کراچی، حیدر آباد، جامشورو، دادو ، سکھراورلاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلا ع میں موسم مرطوب رہے گا۔ تاہم (شام/رات) میں چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

کشمیر

کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

یہ بھی پڑھیں