Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

عمران خان نےجنرل فیض معاملے کےپیچھےچھپے اصل محرکا ت بتا دئیے

سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا سارا ڈرامہ مجھے ملٹری کورٹ لے جانے کے لیے کیا جارہا ہے، جنرل فیض کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنرل (ر) فیض سے کوئی نہ کوئی بیان دلوائیں گے کہ 9 مئی سازش تھی، اگر جنرل (ر) فیض حمید نے میری گرفتاری کا آرڈر کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج چوری کی تو ان کو پکڑیں مگر جو سازش کرتا ہے وہ جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہیں کرتا، رجیم چینج ہمارے خلاف ہوا اور مجھے ہی جیل میں ڈال دیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کہہ رہے ہیں جنرل (ر) فیض حمید ماسٹر مائنڈ تھے، مزید کہا فیض نے مجھے گرفتار کرایا ، ان کو شرم نہیں آتی یہ کہہ رہے ہیں جنرل (ر) فیض حمید بشریٰ بی بی کو ہدایات دیتے تھے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان سب کو معلوم ہے میرے خلاف باقی سارے کیسز فارغ ہوچکے ہیں، یہ اس لیے مجھے اب ملٹری کورٹس کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، یہ جنرل (ر) فیض سے کچھ نہ کچھ اگلوانا چاہتے ہیں۔

جماعت اسلامی کا 28 اگست کو ہڑتال، ملک گیر احتجاج کا اعلان

یہ بھی پڑھیں