Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پاکستان میں سولر پینل کی تیاری،چینی سولر کمپنی کیساتھ بڑا معاہدہ طے پاگیا

چینی سولر کمپنی کا صوبائی حکومت کے ساتھ پنجاب میں سولر پینل کی تیاری اور اسمبلی پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق محفوظ اورمضبوط پاکستان کی جانب پاک چین تعاون کی اہم مثال سامنے آئی، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی سولر کمپنی کا صوبائی حکومت کے ساتھ پنجاب میں سولر پینل کی تیاری اور اسمبلی پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے پا گیا۔

پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور چینی کمپنی “اے آئی کے او” کے ساوٴتھ پیسیفک ریجن کے صدر ایلکس ہینگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔صوبائی وزیر شافع حسین نے اس موقع پر کہاکہ چینی کمپنی پنجاب میں پہلی “سولر پینلز” بنانے والی فیکٹری لگائے گی جو اپنی مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد بھی کرے گی، صنعتوں اور گھروں کو مہنگی بجلی سے بچانے کا واحد حل شمسی توانائی کا فروغ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ مہینوں میں سولر انرجی کے فروغ کے لیے 21 غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی گئی ہے، پنجاب میں کئی کمپنیوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ حکومت نے بھی شمسی توانائی کے شعبے میں کمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ، ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا ،نیب کو نوٹس جاری

یہ بھی پڑھیں