Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

کل کا جلسہ منسوخ، شیرافضل مروت نے نئی حکمت علمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کل جلسہ ہر حال میں ہوگا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ گرفتاریوں سے بچنے کے لیے کل تک زیرزمین چلے جائیں، میں بھی زیرزمین جارہا ہوں اور کل باہر نکلوں گا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے دھمکی آمیز خبریں پھیلائی جارہی ہیں، لیکن ہم جلسہ ہر صورت کریں گے، اگر انتظامیہ نے تشدد کا سہارا لیا تو ہم نہیں جھکیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ میں کل دیگر قیادت کے ساتھ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچوں گا، دیکھتے ہیں کوئی ہمیں کیسے روکتا ہے، اگر حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار مسلم لیگ ن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں