Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

اسلامی بینکنگ کے نام پر عوام سے کھلے عام فراڈ ،چیئرمین خزانہ کمیٹی نےسب پول کھول دئیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ اسلامی بینکنگ کے نام پر عوام سے کھلے عام فراڈ کیا جارہا ہے،چیئرمین خزانہ کمیٹی نے اسلامی بینکاری میں قرض لینے پر 25سے 30فیصد شرح سود لئے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ کنونشنل بینکاری میں 20فیصد شرح سود اور اسلامک بینکاری 25فیصد تک سودلے رہی ہے،اسلامی بینکاری سے عوام کو فائدہ نہیں بلکہ بینکوں کو مالی مفاد مل رہا ہے،ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے اسلامی بینکوں کی جانب سے منافع لئے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ روایتی بینکنگ 75فیصد اور اسلامی بینکاری 25فیصد ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس ہوا،آئی ایم ایف شرط پر بینکوں میں ڈپازٹرز کے تحفظ کیلئے ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ایکٹ میں ترامیم منظورکرلی گئیں۔ترامیم کے مطابق بینک فراڈ، بینک مالیاتی نقصان کی صورت میں ڈپازٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، ترامیم کے مطابق ڈپازٹرز کی رقم کو نقصان کی صورت میں بینک یا ڈپازٹ پروٹیکشن کا رپوریشن رقم واپس کرے گی۔

کمیٹی نے 5لاکھ روپے سے بڑی مالیت کے ڈپازٹرز کو بھی تحفظ فراہم کرنے کی تجویزدی،ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے مائیکرو فنانس بینکنگ کو بھی شامل کرنے کی ترمیم منظورکرلی گئیں۔اس کے علاوہ ایکسپورٹ پر صوبوں کی جانب سے 2فیصد سیس ٹیکس عائد کرنے اورزرعی ترقیاتی بینک، نیشنل بینک ودیگر کے بورڈ کی تشکیل پر رپورٹ بھی طلب کرلی گئیں۔

پاکستانی معیشت کا منظر نامہ مثبت،موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کردی

یہ بھی پڑھیں