اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے دوران پرواز موبائل فون پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کا بھی ابتدائی آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دوران پرواز دیگر مسافروں کو پکڑنے والوں، کسی بھی واقعے اور ایسی کوئی ویڈیو یا تصاویر جو ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی حدود کے زمرے میں آتی ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں بالخصوص ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے مراحل کی تصویر کشی پر سخت پابندی ہوگی۔ قومی ایئرلائن کے ذرائع کے مطابق یہ پابندی مسافروں کی حفاظت اور غیر مجاز ویڈیوز، فوٹو گرافی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کو روکنے کے لیے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران پرواز فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت تین نئے افسران تعینات

