Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

آئی جی بلوچستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نئےآئی جی بلوچستان تعینات

آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کو عہدے سے ہٹا کر معظم جاہ انصاری کو نیا آئی جی بلوچستان تعینات کردیا گیا۔ معظم جاہ انصاری دوسری بار آئی جی پولیس بلوچستان کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔وہ 2017 سے 2018 تک ایک سال تک آئی جی پولیس بلوچستان رہ چکے ہیں۔معظم جاہ انصاری آئی جی خیبر پختونخوا اور کمانڈنٹ ایف سی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

بعد ازاں نئے تعینات ہونے والے آئی جی بلوچستان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے آئی جی بلوچستان کے لیے ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں صدر مملکت نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

سولر پینلزکوبارش اور دیگر موسمی اثرات سے کیسے محفوظ رکھا جائے؟ احتیاطی تدابیر جان کر اخراجات سے بچ جائیں گے

یہ بھی پڑھیں