سمندری طوفان “اسنیٰ” کراچی سے دور ہٹنے لگا ہے تاہم شہر میں آج دن بھر آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ سمندر میں طغیانی رہے گی لیکن ہمارے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون ’ اسنیٰ ‘ کا چھٹا الرٹ جاری کر دیاہے جس کے مطابق سمندری طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود ہے، گذشتہ 9گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش رہے گی، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوگی، سمندر میں طغیانی رہے گی، ماہی گیر آج اور کل سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ سمندری طوفان کے زیراثر شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔ ہاکس بے، ماڑی پور، کلفٹن، ڈیفنس سمیت دیگر مقامات پر بادلوں کی گھن گرج۔ ٹھٹھہ،بدین، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمدخان اور ٹنڈوالہ یار میں بھی بادل گرج گرج کر برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں 50 سے 60 کلومیٹر رفتار سے جھکڑ چل رہے ہیں۔ لہریں انتہائی بلند ہیں۔ سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں رین ایمرجنسی سیل قائم کردیا گیا جبکہ ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں جانے پر پابندی لگاکر ساحل کےاطراف سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔طوفان کے باعث سمندر میں شدید طغیانی کے باعث کراچی میں ہاکس بے پر پانی سڑکوں تک آنے لگا۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آج اور کل سمندر کا رخ نہ کریں۔
نامعلوم افراد نےشیر افضل مروت کے گھر کو آگ لگا دی گئی


