Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

ایم ایل ون منصوبے میں بڑا بریک تھرو، پاک،چین مابین فنانسنگ معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی

سی پیک کےتحت کراچی تاپشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں بڑا بریک تھرو،حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اورچین کےدرمیان فنانسنگ معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی،چین کےساتھ ایم ایل ون منصوبے کےمالی معاملات طے کیے جائیں گے،پاکستان اورچین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے کےلیےفنانسنگ کامعاہدہ ہوگا،کابینہ نے گذشتہ روزایم ایل1 کے پہلے مرحلے پرمالیاتی یقین دہانی کےحوالے سے مذاکرات کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کےلیے85فیصد فنڈزچین کی جانب سےفراہم کیےجانےکاامکان ہے،منصوبے کےلیےپاکستان اپنےوسائل سے15فیصد فنڈزفراہم کرے گا،ایم ایل ون منصوبہ فروری 2032 تک مکمل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک1726 کلومیٹر ڈبل ٹریک کو اپ گریڈکیاجائے گا۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہےکہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایم ایل ون منصوبےکا نظرثانی پی سی ون منظورکیا تھا،سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے6 ارب70کروڑ ڈالرزکےایم ایل ون منصوبے کی منظوری دی تھی،ایم ایل ون منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم منصوبہ ہے،ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کے ریلوے کے نظام کو مضبوط بنائے گا،سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبہ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔

برازیل نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز پرمکمل پابندی لگا دی

یہ بھی پڑھیں