Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

برازیل نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز پرمکمل پابندی لگا دی

برازیل نے عدالتی احکامات پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگا دی۔ برازیل کی سپریم کورٹ کے جج ایلگزینڈ موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم جاری کیا کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے۔

سپریم کورٹ نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کے لیے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برازیل کی عدالت نے ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم انہوں نے برازیل میں اس مقصد کے لیے دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔

پی ٹی اے کانٹینٹ بلاکنگ میں خود مختار ،ہزاروں یو آر ایل اور ایپس بند

یہ بھی پڑھیں