پچھلی تین چار پیشیوں سے بانی پی ٹی آئی سے کیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔۔۔؟سینئر رہنما تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔علی محمد خان نےکہا ہے کہ پچھلی تین چار پیشیوں سے بانی پی ٹی آئی پر پہلے سے زیادہ سختیاں کی جارہی ہیں۔ جیل عملے کا رویہ سابق وزیراعظم سے سر د مہری پر مبنی ہے۔سابق وزیراعظم کا احترام ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہیے، ریاست اپنے سابق وزیراعظم کوپروٹوکول اور سیکیورٹی کیوں نہیں دے پارہی۔اسٹیبلشمنٹ کا اس ساری صورتحال میں ایک پاور فل رول ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ اور سینئرصحافی شبیر ڈار نے بھی شرکت کی ۔
سینئر رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ پچھلی تین چار پیشیوں سے بانی پی ٹی آئی پر پہلے سے زیادہ سختیاں کی جارہی ہیں۔ جیل عملے کا رویہ سابق وزیراعظم سے سر د مہری پر مبنی ہے۔سابق وزیراعظم کا احترام ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہیے۔ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے قبل طویل انتظار کروایا جاتا ہے۔سابق وزیراعظم پرجانی حملہ ہوا جس شخص نے حملہ کیاکیا خبریں ہیں وہ حملہ آور کدھر ہے۔سابق وزیراعظم تک گولی کا پہنچنا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ ریاست اپنے سابق وزیراعظم کوپروٹوکول اور سیکیورٹی کیوں نہیں دے پارہی؟۔اسٹیبلشمنٹ کا اس ساری صورتحال میں ایک پاور فل رول ہے ۔8 ستمبر کو ہمارا جلسہ ہوگا اس بار این او سی منسوخ نہیں ہونا چاہیے۔حکومت یا ریاست کی جانب سے ہماری لیڈر شپ کو درخواست آئی تھی۔علیمہ خان کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کو پارٹی کے اندر حل ہونا چاہیے۔
پنشن فنڈ میں کروڑوں کاگھپلا،جعلی بیواؤں کو پنشن دینے کا انکشاف، تحقیقات شروع

