کراچی میں کارساز سروس روڈ ٹریفک حادثے کے کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشا دانش پر منشیات استعمال کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کارساز روڈ پر گاڑی سے باپ بیٹی کو کچل کر قتل کرنے والے مرکزی ملزمہ نتاشا دانش پر ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، انویسٹی گیشن حکام کی جانب سے ملزمہ پر منشیات استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ سینیئر انویسٹیگیشن افیسر بہادر اباد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں پہلے سے درج دفعات کا ذکر بھی کیا گیا ہے، مقدمہ دفعہ 111 کے تحت درج کیا گیا ہے۔قبل ازیں نتاشا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی، میڈیکل ایگزامینیشن کے لیے خون اور یورین کے سیمپلز لیے گئے تھے، ابتدائی رپورٹ میں ملزمہ کے نشے میں ہونے کا انکشاف ہوا تھا تاہم آج یورین رپورٹ میں واضح طور میتھافیٹامائن آئس نشے کے استعمال کی تصدیق ہوگئی ہے۔
میڈیکل رپورٹ پر ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامنر گورنمنٹ آف سندھ ڈاکٹر سلیم عبدالقدیر کے دستخط موجود ہیں جب کہ اس پر ڈاکٹر تحسین شیخ کے بھی دستخط موجود ہیں، میڈیکل رپورٹ کی بنا پر ملزمہ پر دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان،نواز شریف کا بانی پی ٹی آئی پر الزام


