موسم کی صورتحال
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم کشمیر ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھو ہار،اسلام آباد،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ اس دوران ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، بارکھان، لورالائی،کوہلو،سبی، کوئٹہ، چمن ، قلعہ سیف اللہ ،پشین اورزیارت میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جبکہ رات کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم تھر پارکر ، عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خا ص اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخواہ
چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردان،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، ہنگو،کرک،لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسمعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
کشمیر
کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

