کوئٹہ (نیوز ڈیسک)حالیہ بارشوں سے شدید متاثر صوبے بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل ہوگیا جس کے بعد ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا کہ بارش برسانے والا اسپیل بلوچستان کے 22اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ان 22 اضلاع میں ژوب، کوئٹہ، سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، بارکھان، لورالائی،شیرانی اور دکی شامل ہیں، اس کے علاوہ قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، خضدار، قلات، سوراب، نصیر آباد، جھل مگسی، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی، آواران، کچھی، حب اور لسبیلہ بھی ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے اضلاع میں شامل ہیں۔الرٹ میں کہا گیا کہ قلات، بارکھان، لسبیلہ اور خضدار میں موسلادار بارشوں سے طغیانی کا خدشہ ہے، اس میں تمام اضلاع کے پکنک پوائنٹس اور نشیبی علاقوں کے قریب سے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
منچھر جھیل میں پانی کی سطح بلند ،سیہون کو سیلاب کے خطرے کا سامنا

