موسم کی صورتحال
سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔ شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح /دوپہرکے اوقات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ۔Prob: 40%
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی،کوہلو،سبی،نصیرآباد، جھل مگسی ، قلات ،لسبیلہ،خضدار، آواران اور کیچ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی توقع۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال،لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور،کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گھوٹکی، شکار پور، سکھر، لاڑکانہ ،شہید بینظیر آباد،کشمور، دادو، کراچی،حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، تھر پارکر ،سانگھڑ،خیر پور، عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خا ص اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران تھر پارکر ،سانگھڑ،خیر پور، عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خا ص،حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین اور گردونواح میں مقامات پر تیز بارش کا امکان۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد ،مانسہرہ ، ہری پور ،بٹگرام ، کوہستان،سوات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
کشمیر
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

