Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

ڈویلپرز اور بلڈرز پر پراپرٹی کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈویلپرز اور بلڈرز پر پراپرٹی کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی جانب سے ڈویلپرز اور بلڈرز پر پراپرٹی کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر 3 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ انکم ٹیکس تاخیر سے ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر 5 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

نان فائلرز کی جانب سے پلاٹ و مکانات خریدنے پر7 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی۔

تمام ڈویلپرز اور بلڈرز خریداری کے وقت یہ ڈیوٹی ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔

ایف بی آر نے پراپرٹی پر ڈیوٹی کی ادائیگی کیلئے مخصوص فارمز بھی جاری کر دئیے ہیں اور تمام ڈویلپرز اور بلڈرز ایف بی آر کے متعلقہ کمشنر کو ماہانہ اسٹیٹمنٹ پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں