Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کو پیپر لیس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کو پیپر لیس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں تمام کام اب ای آر پی سسٹم کے ذریعے ہوں گے۔

ڈی جی پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے آئی ٹی شعبے کو جَلد ای آر پی سسٹم فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کو پیپر لیس کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ارشد ندیم کے بعد ایک اور ہیرو کا کارنامہ، پاکستان کے حیدر علی نے پیرا لمپک گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

یہ بھی پڑھیں