Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے گاڑیاں خریدنے پر سندھ حکومت کا مؤقف سامنے آگیا

کراچی (نیوزڈیسک)اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے گاڑیاں خریدنے پر سندھ حکومت کا مؤقف سامنے آگیا۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے آخری بار گاڑیاں 12-2010 میں خریدی گئی تھیں۔

سندھ حکومت کے مطابق پرانی گاڑیاں 8 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرچکیں، اب ناقابل استعمال ہیں۔

صوبائی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ افسران اپنی ذاتی یا کرائے کی گاڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ نئی گاڑیاں خریدنے سے مرمت کے اخراجات میں کمی آئے گی۔

سندھ حکومت کی گاڑیاں لگژری نہیں بلکہ آپریشنل ہوں گی۔ صوبائی حکومت کے مطابق پرانی اور ناقابل مرمت گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔

حکومت کے مطابق غیر قانونی قبضے میں لی گئی گاڑیوں کو واپس لینے کی کارروائی جاری ہے۔ دیگر صوبوں نے بھی اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے ڈبل کیبن گاڑیاں خریدی ہیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ فیلڈ افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ ضروری اور عملی قدم ہے، اس فیصلے کو شاہانہ انداز میں پیش کرنا گمراہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں