موسم کی صورتحال
بالائی خیبر پختونخواہ ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،، تلہ گنگ، میانوالی ،خوشاب،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، گو جرانوالہ، گجرات ، لا ہوراورحا فظ آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کاامکان۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخواہ
چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردان،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، کرک اور ہنگو میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی اضلاع (مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردان،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ اور پشاور ) میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
کشمیر
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔

