نیب ترمیم بحالی کے فیصلہ کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سے ریلیف لینے کا فیصلہ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی نے وکلا کے ذریعے نیب کورٹ میں بریت کی پہلی درخواست دائر کردی، نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
وکلا صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس میں بشری بی بی کی درخواست بریت پہلے ہی دائر ہے، بانی پی ٹی آئی کی یہ درخواست کو اس کے ساتھ منسلک کردی جائے۔دوسری جانب نیب وکلا نے عدالت کو بتایا کہ یہ عدالت ریفرنس کی سماعت کرسکتی ہے،اس عدالت کا دائرہ اختیار ہے، سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلہ سے یہ کیس متاثر نہیں ہوتا، وکلا صفائی کو پہلے دائرہ اختیار چیلنج کرنا چاہئے تھا،یہ درخواست بریت پر آگئے۔
عمران خان پاک اسرائیل تعلقات قائم کرنے کیلئے موزوں ترین شخصیت،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ



