Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

تحریک انصاف کا جلسہ ، تمام داخلی ، خارجی راستے سیل،شہریوں کو شدید مشکلات سامنا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد کےعلاقے سنگجانی میں 8 ستمبر کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے قبل اسلام آباد پولیس نے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو روکنے کیلئے کنٹینرزاورٹرکوں کو کھڑا کرکے راستے سیل کردیئے۔ فیض آباد کے قریب مری روڈ کے دونوں اطراف کنٹینرز پہلے ہی رکھے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے جلسے کے شرکاء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تقریب کے مقام تک پہنچنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ راستوں کو استعمال کریں گے۔

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے قوم پر زور دیا کہ وہ کسی بھی رکاوٹ کو دور کر کے جلسے میں شرکت کریں۔ کل کے جلسے سے قبل مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کارکنوں کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سنگجانی کے مقام پر اسلام آباد کا سب سے بڑا جلسہ منعقد ہوگا، انتظامیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے این او سی دیا، جلسہ پرامن ہوگا، لانگ مارچ نہیں ہوگا، جلسہ عدلیہ کی آزادی کیلئے ہوگا، بانی پی ٹی آئی عمران خان آپ کی آزادی کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

محمود اچکزئی ن کا کہنا تھا کہ قوم چاہتی ہے کہ ملک بحران سے باہر نکلے، جمہوری قوتیں متحد ہوں‌. نواز شریف سمجھ گئے ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا، بغیر انصاف کے دنیا کا کوئی نظام نہیں چل سکتا،

بانی پی ٹی آئی نے اگر غلط کام کیا تو یہ لوگ کیوں دہرا رہے ہیں؟اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک کو غاصبوں سے نجات دینے کیلئے سب کو نکلنا ہوگا،عدلیہ پر وار کیا گیا تو یہ پاکستان کیلئے بڑا المیہ ہوگا، ہمارے ایم این ایز اور سینیٹرز کو دباؤ میں لایا جا رہا ہے، یہ قانون سازی کر رہے ہیں یا من مانی کر رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں