Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کےسینیئر رہنما شیر افضل مروت کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا ہے۔ 24 نیوز کے مطابق پولیس نے شیرافضل مروت کی گاڑی کوروکا جس پر انہوں نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی ،پولیس نےمروت کو اپنے ساتھ جانے پر اسرار کیا،جس پر شیر افضل مروت صرف ایک ہی سوال کرتے رہے کہ مجھے کس مقدمہ میں گرفتار کیا جا رہا ہے بتاؤ؟ پولیس شیر افضل مروت کو لے کر روانہ ہو گئی پولیس مروت کو ایس ایچ او کی گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئی۔
مزیدپڑھیں :ہفتے میں 4 روز کام، 3 دن چھٹی، ملازمین کی موجیں لگ گئیں

یہ بھی پڑھیں