Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

باپ نے سیکیورٹی کیلئے بیٹی کے سر پر CCTV کیمرہ لگا دیا

کراچی(ویب ڈیسک )کراچی سمیت ملک بھر میں بئقابو جرائم کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے، جس کے سبب اکثر والدین اپنے کے تحفظ کے حوالے سے کافی فکرمند نظر آتے ہیں۔

خاص طور پر تعلیم اور روزگار کیلئے گھر سے باہر لڑکیوں کے تحفظ کے حوالے سے انکے والدین کافی پریشان رہتے ہیں اور فون پر اپنی بیٹی کی خیریت دریافت کرتے رہتے ہیں۔

بعض گھرانوں میں لڑکیوں کو گھر سے باہر نکلتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن ہمیشہ آن رکھنے کو کہا جاتا ہے لیکن حال ہی میں ایک ایسا انوکھا کیس سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی بیٹی کے تحفظ کیلئے اس کے سر پر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کروا دیا۔

اس کیمرے کے ذریعے لڑکی کا باپ اپنی بیٹی کی مسلسل نگرانی کرتا ہے، مذکورہ لڑکی کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

لڑکی نے بتایا کہ میرے والد نے میرے سر پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگوا دیا ہے تاکہ جب بھی میں گھر سے باہر جاؤں تو میرے والد مجھ پر نظر رکھ سکیں اور اگر کوئی حملہ یا حادثہ ہوتا ہے تو فوری طور پر انہیں اس کی اطلاع مل سکے۔


مزیدپڑھیں :سینیٹ میں ہنگامہ، خاتون پی ٹی آئی سینیٹر نے گالی دیدی، رکنیت معطل

یہ بھی پڑھیں