Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق

بنوں (نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار نور عالم جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ باجوڑ کے علاقے سلارزئی میں پیش آیا، پولیس کا کہنا تھا کہ سلارزئی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسے میں تشددکی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی

یہ بھی پڑھیں