لندن(ویب ڈیسک) برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر 2025 سے ٹی وی پر رات 9بجے سے پہلے جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی نافذ ہو جائے گی۔
لیبرپارٹی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ جنک فوڈ کی تشہیر کیساتھ آن لائن اشتہارات پر بھی مکمل پابندی نافذ کردی جائیگی۔
جنک فوڈاشتہارات پرپابندی کا مقصد بچپن میں موٹاپے کے مسائل سے نمٹنا ہے۔
کنزرویٹو پارٹی نے اس سے قبل 2021میں جب بورس جانسن وزیر اعظم تھے تو پابندی کا فیصلہ کیا تھا لیکن صنعتوںکو تیاری کیلئے مزید وقت دینے کے لیے اسے موخر کر دیاگیا تھا۔
برطانوی وزیر صحت اینڈریو گیوین کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے دائرہ کار اور ان کے نفاذ کی تاریخ کی تصدیق کرتے ہوئے دیگرکاروباروں کے لیے ہدایت فراہم کی گئی ہے۔



