Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

معروف اینکر پرسن نے شوہر سے طلاق لے لی

لاہور(ویب ڈیسک)فیملی کورٹ نے نجی ٹی وی کی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کی خلع کی درخواست پر فیملی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران انہوں نے بیان دیا کہ وہ اپنے شوہر حارث کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں اور عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے ،عدالت نے عائشہ جہانزیب کے بیان کے بعد خلع کی ڈگری جاری کردی،عدالت نے قرار دیا کہ بچوں کی گارڈین شپ مشترکہ رہے گی۔

عائشہ جہانزیب کا کہنا ہے کہ سابق شوہرحارث کی فیملی کے بزرگوں کے ساتھ سیٹلمنٹ ہوئی جس کے بعد تشدد کرنے کے مقدمے میں بیان دیا، میری سابق شوہرسے صلح نہیں ہوئی ایک معاہدہ ہوا جس کے بعد خلع کی ڈگری حاصل کی۔
مزیدپڑھیں :آئینی ترمیم کی حمایت؛ اختر مینگل نے 2 ووٹوں کے بدلے بڑی شرط رکھ دی

یہ بھی پڑھیں