Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

سنگجانی جلسہ، اخراجات کے حوالے سے حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ہونے والے سنگجانی جلسے کے اخراجات کے حوالے سے کچھ حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے اس جلسے میں اخراجات کا تناسب 1:6 ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما بلال اعجاز نے بتایا کہ اسٹیج اور لائیٹس کے لیے تقریباً 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے، جس میں ڈی جے اور ٹینٹس کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، جلسے کے دوران کنٹینرز اور پولیس اہلکاروں کے کھانے کے لیے مجموعی طور پر 5 کروڑ 92 لاکھ 45 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔

اسلام آباد میں کل 455 کنٹینرز رکھے گئے، جن کے کرائے کی مد میں 5 کروڑ 40 لاکھ 45 ہزار روپے ادا کیے گئے۔

اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو دو بار کھانا فراہم کیا گیا، جس پر 52 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس کے علاوہ، اہلکاروں کی نقل و حرکت اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی ہیں۔

پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کرینگے، امریکا

یہ بھی پڑھیں