Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

لاہوربغیر اجازت کارنر میٹنگ کرنے پر 20 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے گلبرگ میں بغیر اجازت کارنر میٹنگ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے پہنچنے پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراو اور ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراو¿ اور فائرنگ سے پولیس کی وین کوبھی نقصان پہنچایا۔اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کچھ ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں مین بلیواڈ گلبرگ پر دندنا رہے ہیں۔ ان کے نام نہاد لیڈروں کے پرامن رہنے کے بھاشن سنیں اور یہ دیکھیں، یہ ان کا اصل چہرہ ہے۔

5 برس میں غیر ملکی قرضوں پر 88 کروڑ91 لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا

یہ بھی پڑھیں