Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

مہلت ختم، جماعت اسلامی نے حکومت کوٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا

کراچی (نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے معاہدے کی پینتالیس دن کی مدت آج مکمل ہوگئی، کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، لوگ تیار ہورہے ہیں، احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا، پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام کریں گے، حکومت کو عوام کو ریلیف دینا پڑے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو غیر ضروری طور پر زیادہ اختیارات دیئے گئے، ملک میں بجلی کا بحران ہے، پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جن آئی پی پیز معاہدوں کی مدت پوری ہوگئی وہ ختم کریں، گزشتہ سال کی بہ نسبت لوگوں کابل دگنے سےزیادہ آرہا، آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔حافظ نعیم نے کہا کہ کپیسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے عوام سے وصول کیے جارہے ہیں، کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم سے بغیر ہیلمٹ پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع

یہ بھی پڑھیں