Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) جبکہ راسخ الہی اور زارا الہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الہی سمیت دیگر کی جانب سے توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی، عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں۔درخواست میں پرویز الہیٰ نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود نام پاسپورٹ اور ایک لسٹ سے نہیں نکالا جارہا، عدالت افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔

راولپنڈی، 108 زیر تعمیر عمارتیں سیل کر دی گئیں

یہ بھی پڑھیں