مینارپاکستان پرجلسےکی اجازت کے لیے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نےلاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔گزشتہ روز پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینیئر نائب صدر کی جانب سے ڈی سی لاہور کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست جمع کرائی گئی تھی تاہم اب پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دے دی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اکمل خان باری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ ہے اس لیے مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جلسے کے شرکا قانونی ضابطوں پر مکمل عمل کریں گے۔
پاکستان میں مہنگائی کم ہو رہی ہےاورمعیشت بہتری کیجانب گامزن ، ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ


