Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

اداکارہ نازش جہانگیر کی دھوکا دہی کے مقدمے میں ضمانت خارج

لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔عدالت نے عدم پیروی کی بنیادپر اداکارہ کی ضمانت خارج کی ہے۔اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی 2 ماہ کے لیے لی تھی۔مدعی کا کہنا ہے کہ 2 ماہ گزرنے کے بعد بھی اداکارہ نے 25 لاکھ روپے واپس نہیں کیے اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔عدالت نے اداکارہ کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے شریک ملزم کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی۔

گھر میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکے سے 5 افراد جھلس کر زخمی

یہ بھی پڑھیں