Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

اصل علی امین گنڈاپور لیٹ ہوگئے، ’فرسٹ کاپی‘ لیاقت باغ احتجاج میں پہنچ گئی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی کے لیاقت باغ پر احتجاج کی کال دے رکھی ہے، ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان پولیس سے لڑتے بھڑتے، چھپتے چھپاتے، گرفتار ہوتے لیاقت باغ پہنچ رہے ہیں۔

لیکن احتجاج کا اصل مرحلہ تب شروع ہوگا جب علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا سے اپنا قافلہ لے کر شہر میں داخل ہوں گے، کیونکہ انہوں نے ’دما دم مست قلندر‘ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

علی امین گنڈاپور کا قافلہ سست روی کا شکار ہے اور راولپنڈی سے کافی دور ہے، لیکن پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکا ہے۔

ایسے میں ان کی ’فرسٹ کاپی‘ کارکنان کا جوش بڑھانے میں مصروف ہے۔

تحریک انصاف کے احتجاج میں علی امین گنڈاپور سے ہوبہو مشابہت رکھنے والے ایک کارکن نے بھی شرکت کی ہے، جو ناصرف شکل و صورت اور حلیے بلکہ آواز سے بھی حیران کن حد تک گنڈاپور سے میل کھاتا ہے۔

انہوں نے احتجاج میں ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ہر حال میں لیاقت باغ پہنچنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’مریم ہم آرہے ہیں‘۔

دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے بتایا کہ ’یہ ظہیر خان سواتی ہیں جن کا تعلق مانسہرہ سے ہے‘۔

اس نقلی گنڈاپور کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ثنا نامی ایکس صارف نے لکھا، ’کہیں کمپنی کے ہاتھ نہ لگ جائے اور کوئی آڈیو وڈیو نہ ریکارڈ کرا لے اس سے‘۔

میورک نامی صارف نے لکھا، ’ہاہاہاہا بھائی ان بھائی صاحب کو بچا کر رکھیں، پولیس اور اداروں کو چکما دینے کے کام آئیں گے‘۔

مبارک علی رضا نے آئیڈیا دیا، ’پولیس کو چکمہ دینے کے لیے اس کو دوسری روٹ سے کنٹینر پر بھیجنا چاہیے تاکہ اصل گنڈاپور کو سڑک کلیئر ملے‘۔
مزیدپڑھیں :سرکاری اسکول میں مبینہ طور پر برہنہ ڈانس پارٹی کاانعقاد

یہ بھی پڑھیں