Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سرکاری اسکول میں مبینہ طور پر برہنہ ڈانس پارٹی کاانعقاد

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی شہر چنئی کے ایک ہوٹل میں حال ہی میں ڈاکٹروں کی سالانہ کانفرنس کے دوران رقص کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جسے صارفین نے بے ہودہ اور فحش قرار دیا تھا۔ اب بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بہار کے سہرسہ ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں مبینہ طور پر برہنہ ڈانس پارٹی منعقد کی گئی، جس نے عوامی غم و غصے کو مزید بڑھا دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، منگل کی شام کچھ افراد نے ایک بینڈ اور بار ڈانسرز کو ضلع کے جلائی تھانے کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں تفریح کے لیے مدعو کیا تھا۔ ان افراد کا تعلق ایک بارات (شادی کی تقریب) سے تھا اور وہ اسکول کے احاطے میں قیام پذیر تھے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ اسکول میں اس قسم کی بے ہودہ تقریب کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟

جلائی پولیس اسٹیشن کی انچارج ممتا کماری نے کہا کہ پولیس نے اس طرح کے کسی بھی پروگرام کی اجازت نہیں دی تھی اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ وائرل ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد حکام نے اس پر فوری نوٹس لیا ہے اور مزید تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں :نان فائلرز کیٹیگری کے خاتمے سے عام آدمی کیسے متاثر ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں